یو ایس ایڈ کے صوبائی مشن ڈائریکٹر نے 147 طلباءمیں تعلیمی وظائف تقسیم کئے

یو ایس ایڈ کے صوبائی مشن ڈائریکٹر نے 147 طلباءمیں تعلیمی وظائف تقسیم کئے

لاہور (پ ر) یو ایس ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کے صوبائی مشن ڈائریکٹر Ted Gehr نے پنجاب بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن (ADE) اور چار سالہ بیچلرز ڈگری ان ایجوکیشن پروگرام کے تحت رجسٹر کئے گئے ہونہار طلباءکے لئے امریکہ کے مالی تعاون سے 147 تعلیمی وظائف تقسیم کئے ہیں۔ یہ وظائف پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں اساتذہ کی تعلیم کے لئے USAID کے پہلے سے جایر وسیع پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔ 75 ملین ڈالر کا پانچ سالہ منصوبہ پاکستان میں تعلیمی ترقی کے لئے معاونت دینے میں امریکہ کے عزم کا ثبوت ہے۔ پروجیکٹ کا مقصد ایسے نئے اور بہتر تربیت یافتہ اساتذہ تیارکرنا ہے جو سارے صوبے میں بنیادی تعلیم کا معیاربہتر بنائیں گے۔ بہتر معیار کی تعلیم کا مطلب، پنجاب کے بچوں کے لئے زیادہ روشن مستقبل ہے۔ مسٹر Gehr نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک طویل اور سودمند تعلق 60 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ یہ سکالرشپ پروگرام ایک مضبوط تر اور زیادہ خوشحال پاکستان تعمیر کرنے میں مدد دینے کی خاطر امریکی حکومت کے طویل المدت عہد کا ایک اور اظہار ہے۔ اس پروجیکٹ کے دوران پاکستان بھر سے کل 1900 طلباءکو سکالرشپس دیئے جائیں گے۔ یہ سکالرشپ پروگرام USAID کے تعاون سے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حل ہی میں متعارف کروائی ہوئی نئی ADE اور B.Ed ڈگریوں کوفروغ دینے کی خاطر شروع کیا گیا ہے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ای آر یونیورسٹی آف پنجاب ڈاکٹر ممتاز اختر نے پاکستان میں بنیادی تعلیم کا مجموعی معیار بہتر بنانے کے لئے اساتذہ کے لئے نئے تعلیمی ڈگری پروگرام کے جدید نصاب کی تیاری اور نفاذ کے ذریعے امریکی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ USAID کا اساتذہ کی تربیت کا پروجیکٹ پاکستان میں بہتر تعلیم کے مقصد کوآگے بڑھانے کی خاطر ہائر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی و علاقائی تعلیمی محکموں اور ملک بھر میں اساتذہ کی تربیت کے اداروں کے قریبی تعاون سے کام کررہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر