این سی اے میگزین میں توہین آمیز خاکے ، عدالت نے ایڈیٹوریل بورڈ کو طلب کر لیا

این سی اے میگزین میں توہین آمیز خاکے ، عدالت نے ایڈیٹوریل بورڈ کو طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل کالج آف آرٹس کے سالانہ میگزین ”صحبت“ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف دائر درخواست پر این سی اے کی پرنسپل اور ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبران کو طلب کر لیا۔ عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار ذوالفقار مانگٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کالج آف آرٹس کے سالانہ میگزین میں توہین آمیز کاکے شائع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں جبکہ میگزین کی اشاعت پر مستقل پابندی عائد کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے این سی اے کی پرنسپل اور ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبران کو طلب کرتے ہوئے سماعت اٹھارہ جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -