تحریک انصاف اور ن لیگ نیٹو سپلائی بحالی کیخلاف آگے بڑھے، منور حسن
اسلام آباد(ثناءنیوز ) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل نے لانگ مارچ کے اختتام پر دھرنے کا اعلان نہیں کیا تھا جو اعلان کیا تھا اس کے مطابق پر امن لانگ مارچ کے بعد جلسہ کیا گیا اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے اپنا موقف عوام کے سامنے رکھا عوام نیٹو سپلائی کی بحالی کے فیصلہ پر شدید غم و غصہ کا شکار ہیں لانگ مارچ سے حکومت پر دباﺅ بڑھے گا حکومت کی کارکردگی پہلے ہی صفر ہے ہم منظم انداز میں لوگوں کو لے کر چل رہے ہیں اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے ن لیگ، تحریک انصاف اور جے یو آئی ف اگر نیٹو سپلائی کے خلاف ہیں تو پھر انہیں آگے بڑھ کر عوام کو متحرک کر کے احتجاج کے ذریعہ اپنا موقف کو واضح کرنا چاہیے اور حکومت پر دباﺅ بڑھانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ سید منور حسن نے کہا کہ لوگ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حکومت کے فیصلہ پر شدید غم و غصہ کے عالم میں ہیں لوگوں پر اشتعال اور رد عمل کی کیفیت طاری ہے لانگ مارچ سے حکومت پر دباﺅ بڑھے گا حکومت کی کارکردگی پر دباﺅ بڑھے گا جس کے نتیجہ میں حکومت کی ساکھ خراب مزید خراب ہو گی ہم لوگوںکو بڑے منظم انداز میں لے کر چل رہے ہیں لیکن اگر حکومت نے ہوش نہ لیے تو پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے سید منور حسن نے کہا کہ ہم نے نہیں کہا کہ ہم دھرنا دیں گے یہ اصطلاح غلط ہے ہم نے نہیں کہا کہ دھرنا دیں گے ہم نے کہا تھا کہ جلسہ کریں گے پاکستان کو در پیش خطرات سے آگاہ کریں گے اور اعتماد میں لیں گے اور کچھ کر گزرنے کے لیے آمادہ کریں گے۔