ڈی جی آئی ایس آئی شروع دن سے وزیراعظم کوجوابدہ ہے، ضیاءالدین بٹ
لاہور(ج الف) سابق آرمی چیف جنرل (ر) ضیاءالدین بٹ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے رپورٹنگ آفیسر آرمی چیف نہیں ملک کے چیف ایگزیکٹو یعنی وزیراعظم ہیں یہ شروع دن سے ہے جبکہ سینیٹ میں حکومت نے جو آرمی ونگز کی بات کی ہے تو اس سے مراد آرمی کے پیرا ملٹری ونگز ہیں جو قبل ازیں وزارت داخلہ کو جواب دہ تھے اب اس بل کے بعد یہ براہ راست وزیراعظم کو جواب دہ تھے انہوں نے کہا کہ جب میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تھا تو میں براہ راست وزیراعظم کو جواب دہ تھا جب سویلین حکومت آجاتی ہے تو آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے رپورٹنگ آفیسر وزیراعظم ہوتے ہیں اور ایسا ہی شروع دن سے ہے آرمی چیف ڈی جی آئی ایس کے پاس ہوتے ہیں اور وزیراعظم میں ڈی جی آئی ایس آئی کو پابند کرتے ہیں کہ وہ ہر معاملہ میں آرمی چیف کو باخبر رکھیں انہوں نے کہا کہ جہاں تک سینیٹ کے بل کا تعلق ہے تو اس میں آرمی ونگز کو وزیراعظم کو جواب دہ بنانے سے مراد پیرا ملٹری ونگز ہیں جن میں رینجرز اور ایف سی وغیرہ آتے ہیں۔ قبل ازیں یہ ونگز وزارت داخلہ کو جواب دہ تھی اب اس بل کی رو سے وزیراعظم کو جواب دہ بن جائیں گی۔