بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ، پیداوار میں کمی، شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ ہوگیا

بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ، پیداوار میں کمی، شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال ایک بار پھر چھ ہزار میگا واٹ کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے باعث ملک میں ایک بار پھر بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ شہروں میں بارہ سے چودہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ مرمت کے نام پر چھ سے اٹھ گھنٹے اور سسٹم کو اوور لوڈ سے بچانے کے لئے فیڈرز کی بندش بھی شروع ہو گئی ہے ۔ بار بار لوڈ شیڈنگ کے باعث اکثر علاقوں میں پانی کی بھی قلت رہی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 18599 میگا واٹ جبکہ پیداوار 12782 میگا وا ٹ رہی ۔ کے ای ایس سی کو گزشتہ روز 710 میگا واٹ بجلی فراہم کی گئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -