طورخم: نیٹو سپلائی کی پارکنگ اور سیکیورٹی میں اضافہ، نئی چیک پوسٹیں قائم

طورخم: نیٹو سپلائی کی پارکنگ اور سیکیورٹی میں اضافہ، نئی چیک پوسٹیں قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(آئی این پی ) طورخم سرحد پر تعینات کسٹم عہدے دار عبیداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان طورخم بارڈر پر نیٹو سپلائی کے ٹرکوں کے لیے پارکنگ کی گنجائش دگنی کر رہا ہے، افغانستان میں تعینات نیٹو فوجیوں کے لیے رسد لے جانے والے زیادہ تر ٹرک طورخم بارڈر سے گزرتے ہیں۔ وہ منگل کو غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد طورخم بارڈر پر ٹرکوں کی کثیر تعداد کی آمد متوقع ہے جس کے پیش نظر پارکنگ کی گنجائش دگنی کی جارہی ہے ۔ اس وقت طورخم پر 250 ٹرکوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے جسے بڑھا کر 500 کیا جا رہا ہے۔اس کے علاہ دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنانے کے لیے چار نئی چیک پوسٹیں بھی قائم کی جارہی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -