رحمن ملک کا سینیٹ سے استعفیٰ کرپٹ حکومت کا ایک اور ڈرامہ ہے، ثناءاللہ

رحمن ملک کا سینیٹ سے استعفیٰ کرپٹ حکومت کا ایک اور ڈرامہ ہے، ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ رحمن ملک کا سینیٹ سے استعفیٰ دینا کرپٹ حکومت کا ایک اور ڈرامہ ہے اور عوام لوٹ مار اور کرپشن میں ملوث ٹولہ کی اس ڈرامہ بازی سے تنگ آچکے ہیں رحمن ملک کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پنجاب سے ناانصافی کررہی ہے جس کے نتیجہ میں پنجاب کی صنعتیں اور کارخانے بند ہورہے ہیں بیروز گاری میں اضافہ ہوا ہے اور غریبوں کے لئے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ رحمن ملک دوسروں کو مشورہ دینے کی بجائے کرپٹ وفاقی حکومت کو تمام صوبوں میں یکساں لوڈشیڈنگ کا مشورہ دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -