سابق اسرائیلی وزیراعظم کرپشن کے الزام میں مجرم قرار

سابق اسرائیلی وزیراعظم کرپشن کے الزام میں مجرم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بےت المقدس(اےن اےن آئی) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ پر بدعنوانی کا جرم ثابت ہوگیا انہیں چند روز میں سزا سنائی جائے گی،خےال کیا جا رہا ہے کہ انہیں پانچ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔کسی اسرائیلی سابق وزیراعظم پر پہلی بارایسا مجرمانہ مقدمہ چلایا گیاہے ۔ یروشلم کی عدالت میں سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں ان پر رشوت لینے کا جرم ثابت ہوگیا۔ جبکہ دیگر دو مقدمات میں انہیں بری کردیا گیا ہے۔ایہود اولمرٹ کو آئندہ چند روز میں سزا سنائی جائے گی۔ایہود اولمرٹ پر الزامات تھے کہ انہوں نے ایک امریکی تاجر سے رشوت کے طور پر نقد رقوم حاصل کیں اور اسرائیلی خیراتی تنظیموں کے لیے بیرون ملک چندہ اکھٹے کرنے کی غرض سے کیے گئے دوروں پر آنے والے اخراجات کا ڈبل یا دوہرا بل پیش کیا تھاادھر امریکی تاجر مورس ٹالانسکی نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اس نے خود اولمرٹ کو ہزاروں امریکی ڈالرز سے بھرے لفافے پیش کیے ہیں۔ ایہود المرٹ کا کہنا ہے کہ یہ رقوم انتخابات کے عمل میں بروئے کار لائی گئی تھیں انہوں نے اس تاجر کے مفادات کے لیے جو کام کیے اس کے عوض رقوم کو اپنے ذاتی مفاد میں استعمال نہیں کیا۔ یہود اولمرٹ ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -