غازی آباد ،نامعلوم افراد نے گھر گھس کر خاتون سمیت 3افراد کو قتل کر دیا :ملزم 4بچے ساتھ لے گئے

غازی آباد ،نامعلوم افراد نے گھر گھس کر خاتون سمیت 3افراد کو قتل کر دیا :ملزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کرائم رپورٹر) غازی آباد کے علاقہ تاجپورہ میں نامعلوم دو ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 3افراد کو قتل کردیا ۔ ملزمان گھر میں موجود چار بچے لیکر فرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی کینٹ اور دیگر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا کر تفتیش شروع کردی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ غازی آباد کے علاقہ تاجپورہ میں 6،7ماہ سے 35سالہ خاتون ، 20سالہ لڑکا اور 55سالہ بزرگ کرایہ کے گھر میں رہ رہے تھے ۔گزشتہ روز انکے گھر دو نامعلوم افراد آئے جو شمالی چھاﺅنی کے علاقہ جوڑے پل سے ٹرک کرایہ پر گجرات جانے کے لئے لیکر آئے ، دونوں نامعلوم ملزمان نے گھر میں رہائش پذیر افراد کے ساتھ ملکر ٹرک میں سامان لوڈ کیا اور بعدازاں ٹرک ڈرائےور کو کہا کہ وہ ٹرک کو کچھ آگے لیکر چلے وہ آتے ہیں ،ملزمان نے ڈرائےو رکے جانے کے بعد گھر میں موجود خاتون سمیت تینوں افراد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور آلہ قتل 30بور پسٹل گھر کے اندر ہی پھینک کر فرار ہوگئے ، فائرنگ کی آواز سن کر محلہ دار اکٹھے ہوگئے جبکہ ملزمان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا جارہا تھا راستے میں خاتون اور لڑکا دم توڑ گئے جبکہ 55سالہ شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے تینوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق محلہ داروں نے بتایا ہے کہ راشد نامی شخص نے یہ گھر کرایہ پر حاصل کیا تھا اور وہ اسکے بعد دبئی چلا گیا تھا اور چند روز قبل ہی واپس آیا، گھر میں بچے بھی تھے جو غائب ہیں ۔شبہ ہے کہ اس نے تینوں کو قتل نہ کیا ہو ۔

مزید :

صفحہ آخر -