لاہور میں 12 سے 19 جولائی تک حج ٹریننگ کیمپ لگے گا

لاہور میں 12 سے 19 جولائی تک حج ٹریننگ کیمپ لگے گا

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم 2012 کے عازمین کے لیے خوشخبری حاجی کیمپ لاہور میں 12 سے 19 جولائی تک صبح 9 بجے حج ٹریننگ کیمپ لگے گا حاجی کیمپ لاہور میں 19 ,18,17,16,13,12 جولائی کو لگنے والے تربیتی کیمپ سے ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک سابق ڈائریکٹر حج سید فروغ آفتاب زیدی اور دیگر سینئر ماسٹر ٹرینر خطاب کریں گے وزارت مذہبی امور نے عازمین کو 12 جولائی کے لیے 965 افراد 13 جولائی کو 997 اور 16 جولائی کو 818 افراد کو 17 جولائی کو 677 افراد 18 جولائی کو 653 اور 19 جولائی کے لیے 621 افراد کو دعوت نامہ جاری کر دیئے ہیں اس کے علاوہ بھی مرد خواتین عازمین تربیتی کیمپوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر