عدالت نے حمزہ شہباز کو "بیوی کیس"میں طلب کرلیا

عدالت نے حمزہ شہباز کو "بیوی کیس"میں طلب کرلیا
عدالت نے حمزہ شہباز کو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے عائشہ احد ملک کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو طلب کرلیاہے ۔ عائشہ احد ملک نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ ممبر اسمبلی حمزہ شہباز اُن کی اجازت اور مرضی کے بغیر ڈاکٹر رابعہ نامی خاتون سے شادی کررہے ہیں لہٰذا عدالت اُنہیں روکتے ہوئے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کرے ۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد رابعہ اور حمزہ شہباز سے اُن کا موقف لینے کے لیے 17جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

مزید :

لاہور -