تیسرا ٹیسٹ :چوتھاروز299رنز، پاکستان کی8وکٹیں گرگئیں

پالی کیلے(مانیٹرنگ ڈیسک)تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر299رنز بنا لیے ہیں ۔پاکستان کی طرف سے اسد شفیق 55 جبکہ عدنان اکمل صفر سکور پر کھیل رہے ہیں۔پاکستان کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی سعید اجمل ہیں جو پانچ زنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان کے اظہر علی 136، محمد سمیع تین ، عمر گل صفر ، مصباح الحق پانچ، یونس خان 19رنز بناکر آﺅٹ ہو گئے۔پاکستان کے اوپنر محمد حفیظ کو فرننڈو کی گیند پر پرانا ویتانا نے 52سکور پر کیچ آﺅٹ کیا جبکہ توفیق عمر چار سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے جن کو کولاسیکارانے ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا۔پہلی اننگز میں پاکستان کے 226رنز کے مقابلے میں سری لنکا نے 337رنزبنائے اور 111رنز کی برتری حاصل کی ۔