ملتان میں بنک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو افرادہلاک، ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

ملتان میں بنک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو افرادہلاک، ملزمان لاکھوں روپے لوٹ ...
ملتان میں بنک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو افرادہلاک، ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیرا ں والا روڑ پر سنجی بنک میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق مزاحمت پر فائرنگ سے بنک کے گارڈ سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ سیکیورٹی گارڈ راستے میں ہی ہلاک ہوگیا جبکہ زخمی شہری ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔حکام کے مطابق ملزمان 15لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے شواہداکٹھے کرلیے گئے ہیں ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈاکوﺅں میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔

مزید :

ملتان -