این آر اوعمل درآمد کیس پر وزیراعظم نے خط وزارت قانون کو بھجوا دیا : قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ این آر اوعملدرآمد کیس سے متعلق خط وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وزارت قانون کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف نے عصبیت پیدا کرنا شروع کردی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ملک میں امتیازی قوانین کا خاتمہ کر ر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے اعتبار سے بہتری آئی ہے اور کوشش ہے کہ مزید دوہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل کردی جائے جبکہ بجلی کی پیداور15ہزار میگاواٹ تک بڑھانا چاہتے ہیں اس ضمن میں وزیراعظم ذاتی طور پر توجہ لے رہے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے رمضان المبارک میں ڈھا ئی ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیاہے۔انہوں نے بتایا کہ صنعتوں پر دباﺅ کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ امتیازی قوانین کا خاتمہ کررہے ہیں ، غیر مسلموں کو دوہرا تحفظ فراہم کیا جائے گ جبکہ آبادی کے تناسب سے اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ کیاجائے گا۔