ورلڈ کپ ٹی 20 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

ورلڈ کپ ٹی 20 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
ورلڈ کپ ٹی 20 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے ٹی 20ورلڈ href="https://dailypakistan.com.pk/tag/ کپ"> کپ کے لیے 30رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم میں جن خوش نصیب کھلاڑیوں نے جگہ بنائی ہے ان میں اوپنرز عمران نزیر،محمد حفیظ ، ناصر جمشید، شاہ زیب حسن، خالد لطیف ، احمد شہزاد ، اویس ضیاء، شرجیل خان شامل ہیں ، آل راﺅنڈرز میں شاہد آفرید ی ، عبدالرزاق اور حماد اعظم شامل ہیں، فاسٹ باﺅلرز میں عمر گل ، وہاب ریاض ، جنید خان ، محمد سمیع ، سہیل تنویر ، یاسر عرفات ، اعزاز چیمہ اور انور علی شامل ہیں ، سپنر باﺅلرز میں سعید اجمل ، عبدالرحمان اور رضا حسن شامل ہیں، وکٹ کیپرز میں سرفراز احمد ، شکیل انصر اور کامران اکمل شامل ہیں ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی لسٹ سے مصباح الحق ، یونس خان اور اظہر علی کے ناموں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ٹی 20ورلڈ href="https://dailypakistan.com.pk/tag/ کپ"> کپ کا ٹورنا منٹ اکتوبر میں سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل