دنیا سے پہلے ہی موت دیکھ لی،زچہ بچہ سیاسی کارکنوں سمیت کراچی میں مزید 10افراد مارے گے

دنیا سے پہلے ہی موت دیکھ لی،زچہ بچہ سیاسی کارکنوں سمیت کراچی میں مزید 10افراد ...
 دنیا سے پہلے ہی موت دیکھ لی،زچہ بچہ سیاسی کارکنوں سمیت کراچی میں مزید 10افراد مارے گے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹا رگٹ کلنگ اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون اور دوبچوں سمیت 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پو لیس کے مطابق ناظم آ با د نمبر 2میںہوٹل میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دومسلح گروپوں میںفائرنگ کے نتیجے میںاے این پی کے مقامی عہدیدار فضل اور ملنگ خان جاں بحق ہوگئے۔دونوں سیاسی کارکن ہوٹل میں کھانا کھانے جارہے تھے جن میں سے ایک موقع پرجاں بحق اوردوسرا ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا جس پرعلاقے میں شدید احتجاج کیاگیا۔پو لیس کے مطابق لیاری کلاکوٹ میں فائرنگ سے35سالہ (حا ملہ )سلمٰی جاں بحق ہو گئی اورتمام کوشش کے باوجود بچہ بچانے میں ناکام رہے۔ بلوچ کالونی میں فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ اورنگی ٹاون کے علاقے فقیر کالونی میں بس سٹاپ پر فائرنگ سے پینتیس سالہ عبدالرحیم جاں بحق ہوگیا۔ اس سے پہلے ملیر میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے پینتالیس سالہ پولیس کانسٹیبل مشتاق جاں بحق ہو گیا جبکہ اورنگی ٹا ﺅن میں نامعلوم افراد کی فا ئر نگ سے دوافراد زخمی ہو گئے جن کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اورنگی ٹاﺅن میںزخمی ہونے باپ اور اسکی دو سالہ بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ جاڑی پور میںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک افراد جاں بحق ہوگیا۔جس کی شناخت کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پو لیس نے کا روائی کر تے ہو ئے ماری پور روڈ سے مبینہ ڈاکوﺅں سعید عالم، گل بادشاہ، شیر علی، عبداللہ عرف ماسٹر اور ارشد علی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزموں سے پانچ پستول اور سولہ راﺅنڈ برآمد ہوئے۔ مواچھ گوٹھ میں پو لیس کا سرچ آ پریشن 6مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

مزید : کراچی