سپریم کورٹ کا اکاﺅنٹس کمیٹی کوحسابات دینے سے انکار،وزارت قانون سے رائے طلب

سپریم کورٹ کا اکاﺅنٹس کمیٹی کوحسابات دینے سے انکار،وزارت قانون سے رائے طلب
سپریم کورٹ کا اکاﺅنٹس کمیٹی کوحسابات دینے سے انکار،وزارت قانون سے رائے طلب

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے مالی حسابات پیش نہ کیے جانے کے معاملے پر وزارت قانون سے رائے طلب کر لی ہے۔پی اے سی کا اجلاس چیئرمین ندیم افضل چن کی صدارت میں ہوا۔ جس میں آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار اصولی طور پر پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی میں پیش ہونے کے پابند ہیں۔ چیئرمین کمیٹی ندیم افضل چن نے کہا کہ معاملہ انتہائی اہم ہے۔ اس پر قانونی رائے حاصل کرنے کے بعد مناسب اقدام کیا جائے گا۔ کمیٹی نے سابق ڈی جی پوسٹ میجر جنرل آغا مسعود کے دور میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی انکوائری رپورٹ دس روز میں طلب کر لی۔ کمیٹی نے سابق ڈی جی پوسٹ کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ پی اے سی نے پوسٹ مال اسلام آباد کی عمارت کا ایک فلور بغیر کسی معاہدے اور کرائے کے دینے پر شدید سرزنش کی جس پر پوسٹ آٰفس حکام کا کہنا تھا کہ یہ کارنامہ بھی سابق ڈی جی پوسٹ میجر جنرل آغا مسعود کا ہے۔

مزید : اسلام آباد