سپریم کورٹ دوہری شہریت کیس میں کشمیر کی حساسیت سامنے رکھے:چودھری مجید

مظفر آ با د(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کشمیر کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دوہری شہریت کے مسئلہ کو نہ چھیڑے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری مجید نے کہا کہ دوہری شہریت ختم کرنے سے سمند ر پار مقیم کشمیریوں کے ساتھ ساتھ کشمیر کاز کو بھی نقصان پہنچے گا۔ انکا کہنا تھا کہ دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی اور کشمیری ماہانہ اربوں روپے کا زرمبادلہ بھیجنے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کر رہے ہیں۔