افغان خواتین کا طالبان کیخلاف احتجاج

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) کابل میں خواتین نے ایک افغان خاتون کو طالبان کے ہاتھوں گولی مار کر قتل کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔ خاتون کو گولی مارے جانے کی ویڈیو افغان حکومت نے خود ایک چینل کو فراہم کی تھی تین منٹ پر مشتمل اس ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ خاتون کو تقریباً 150 افراد کے مجمع میں کئی مرتبہ فائر کرکے ہلاک کیا گیا۔ یہ واقعہ کابل کے شمال میں غوربند کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد کیے جانے والے احتجاج میں خواتین کا مطالبہ تھا کہ خاتون کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔دوسری جانب افغان طالبان نے خاتون کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔