بیوہ نے یاسر عرفات کی موت کی تحقیقات کامطالبہ کردیا

رامالا(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کی بیوہ سوہا عرفات نے فرانسیسی حکام سے اپنے شوہر کی موت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوہا عرفات کے وکیل نے اس سلسلے میں پیرس میں درخواست داخل کردی ہے۔فلسطینی حکام پہلے ہی سابق فلسطینی رہنماءکی قبر کشائی کی منظوری دے چکے ہیں۔ یاسر عرفات 2004میں فرانس کے ایک فوجی ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ عرفات کے طبی ریکارڈ کے مطابق ان کی موت خون کی گردش میں بے قاعدگی کے سبب دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔