زرداری کی سپیکر اور گورنروں سے اہم مشاورت

زرداری کی سپیکر اور گورنروں سے اہم مشاورت
زرداری کی سپیکر اور گورنروں سے اہم مشاورت

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آ صف علی زرداری سے چاروں صوبائی گورنروں اور سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے ملا قات کی جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقاتیںبلاول ہاو¿س کراچی میں ہوئیں۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں قانون سازی ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ صدر زرداری سے گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی ، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ ، گورنر خیبر پختون خوا مسعود کوثر، سندھ کے قائم مقام گورنر نثار احمد کھوڑو اور گلگت بلتستان کے گورنر پیر کرم علی شاہ نے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زردای کی زیر صدارت ہلال احمر کی جنرل باڈی کا اجلاس بھی ہوا۔

مزید : کراچی