پاک بھارت تجارتی روابط کے فروغ کیلئے سری نگر میں کانفرنس جاری

پاک بھارت تجارتی روابط کے فروغ کیلئے سری نگر میں کانفرنس جاری
پاک بھارت تجارتی روابط کے فروغ کیلئے سری نگر میں کانفرنس جاری

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لئے تجارتی کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں جاری ہے۔تین روزہ کانفرنس میں پاکستانی کا تجارتی وفد اور بھارتی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں شریک کشمیری تاجروں نے پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے کہا کہ تجارت کے فروغ کے لئے اپنے نمائندوں کو کشمیری تاجروں سے ملاقات کے لئے بھیجیں۔کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کانفرس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو دور کرنا اور تناو¿ میں کمی لانے ہے جوخطے کے عوام کے لئے فائدے مند ہو گا۔ انہوں نے تجارت کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کی بینکوں کی شاخیں کھولنے پربھی زور دیا۔

مزید : بزنس