اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے سے کوئی نہیں روک سکتا :فاروق ستار

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخاب لڑنے اور ووٹ دینے کے حق سے کوئی بھی محروم نہیں کر سکتا۔ کویت اور عراق جنگ متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں غیر ملکی پاکستانیوں کے لیے نشستیں مختص کی جائیں گی۔ دہری شہریت کے سوال پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا موقف سب کے سامنے ہے ہر ادارے کو چاہیے کہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تاکہ تصادم نہ ہو۔