پورٹس پر کنٹینرز کی سکنینگ ہوگی

پورٹس پر کنٹینرز کی سکنینگ ہوگی
پورٹس پر کنٹینرز کی سکنینگ ہوگی

  

کراچی(مانیڑنگ ڈیسک)ایکسپورٹ کارگو کے بہتر اور موثر معائنے کے لیے ملکی پورٹس پر اضافی اقدامات کا نفاذ کردیا گیا۔ محکمہ کسٹم کے مطابق ایسے تمام ایکسپورٹ کارگو کنٹینرز جو مشکوک ہوں یا غیر روایتی منڈیوں میں جارہے ہوں ان کی سکیننگ یقینی بنائی جائے گی جبکہ اس وقت ڈیوٹی کے فرائض دینے والے افسران کسی بھی کارگو کنٹینر کی سکیننگ کرنے کے مجاز ہوں گے۔جن ایکسپورٹ کارگو کنٹینرز کی سکیننگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ان میں افریقی ملکوں کو جانے والے کنٹینرز، پہلی بار ایکسپورٹ کرنے والے تاجروں کے کنٹینرز، کمرشل ایکسپورٹرز، جلد خراب ہونے والی اشیاء کے کنٹینرز، بلک کارگو، ماربل آرٹیکلز، چاول، گندم اور سکریپ کنٹینرز شامل ہیں۔ ایسے کنٹینرز کی سکیننگ بھی یقینی بنائی جائے گی جس میں موجود مال کی قیمت اس کی اوسط قیمت سے زائد درج کی گئی ہو۔

مزید : بزنس