نئے صو بوں کا"مستقبل "ایک ماہ میں ۔۔۔صدر کاریفرنس اسمبلی میں پہنچ گیا

نئے صو بوں کا"مستقبل "ایک ماہ میں ۔۔۔صدر کاریفرنس اسمبلی میں پہنچ گیا
نئے صو بوں کا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے صوبے بنانے کے لیے صدارتی ریفرنس قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر نے بتایا کہ دو نئے صوبوں کے قیام کے لیے صدر مملکت نے کمیشن بنانے کا ریفرنس بھجوا دیا ہے۔ کمیشن میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے چھ چھ جبکہ پنجاب اسمبلی سے دوارکان شامل ہوں گے۔یہ کمیشن 30 دن کے اندر سفارشات مرتب کر کے حکومت کو دے گا۔ ڈپٹی سپیکر نے اجلاس میں اس حوالے سے صدر مملکت کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ کمیشن نئے صوبوں کے لئے حد بندی، آبادی کی بنیاد پر قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ، سینٹ میں نمائندگی، خواتین اور اقلیتوں کی نشتوں کے بارے میں تجاویز دےگا۔ کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں دونوں صوبوں کے لیے آئین میں ترمیم کی جائے گی۔ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں نئے صوبوں کے حوالے سے قرار دادیں پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں۔ ایم کیو ایم نے صدر مملکت کے پیغام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کمیشن صوبہ ہزارہ کے قیام کا بھی جائزہ لے جبکہ حکومتی رکن جمشید دستی نے مطا لبہ کیا کہ ٹانک اور ڈی آئی خان کو بھی جنوبی پنجاب میں شامل کیا جائے۔