ایف بی آر کے 42 افسروں کی ترقی

ایف بی آر کے 42 افسروں کی ترقی
ایف بی آر کے 42 افسروں کی ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو ( ایف بی آر) کے 42 افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی جبکہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ان تمام افسروں کا تعلق ان لینڈ ریونیو سروس سے ہے۔ ایف بی آر کے گریڈ 18سے 19میں ترقی پانے والے افسران میں آفتاب امام، شمس الدین قاضی، سیدہ نورین زہرہ، شازیہ عابد، نجیب احمد میمن، شازیہ میمن، عدنان انعام اللہ خان، یاسر علی شامل ہیں۔ سمبل آغا، شیخ زاہد مسعود، عمران منیر، قیصرہ فاطمہ ، مسعود جہانگیر اور عاطف علی کو بھی گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے۔ عاصم عنصر صدیقی، منظور جوکھیو، عاصمہ آفتاب ، احسن رضا چوہدری اور محمد فرخ ماجد بھی گریڈ 19میں ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے عمران لطیف منہاس، ارم سرور، قاضی حفظ الرحمان ،حسنین بروہی ، حضور بخش لغاری کو بھی گریڈ19 میں ترقی مل گئی۔ ترقی پانے والوں میں محمد عابد، حمیرا مریم ، شکیل احمد ، ہارون مسعود اور محمد حنیف بھی شامل ہیں۔ سیدہ عدیلہ بخاری، سامعہ اعجاز اور محسن خان کی بھی گریڈ 18سے 19 میں ترقی دی گئی ہے۔ عامر امین بھٹی، شفقت حیات ہوتیانہ، عبدالرحمان رند، ایاز احمد خان یوسفزئی، عبدالستار بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ احمد کمال، فواد خان یوسفزئی ،زین العابدین ساہی، عبدالخلیق شیخ اور محمد ماجد کو بھی گریڈ 19میں ترقی مل گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران کی ترقی اسلام آباد ہائی کورٹ کے 7 جولائی کے حکم کے مطابق کی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -