الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اکاﺅنٹس گوشوارے مانگ لیے

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اکاﺅنٹس گوشوارے مانگ لیے
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اکاﺅنٹس گوشوارے مانگ لیے

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک اپنے اکاو¿نٹس کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطا بق قانون کے تحت ہر سیاسی جماعت مالی سال ختم ہونے پر ساٹھ روز کے اندر اکاو¿نٹس کی تفصیلات بتائے گی۔ یہ تفصیلات کسی چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ سے آڈٹ کرانے کے بعد جمع کرائی جائیں جس میں سالانہ آمدنی، اخراجات، اثاثوں اور فنڈز کے ذرائع سے متعلق بتایا جائے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ان تفصیلات کیساتھ پارٹی سربراہ کا سرٹیفیکٹ بھی پیش کیا جائے کہ انکی پارٹی کسی ممنوعہ ذریعے سے فنڈز حاصل نہیں کر رہی۔

مزید : اسلام آباد