عدلیہ کا سرنیچا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے:نواز شریف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم کو بھی خط نہ لکھنے پر گھر جانا پڑے گا ۔ہیتھروائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ عدلیہ کا سر نیچا کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ پو ری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی طا قت کوچھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ ایسا کرنا نہیں دیا جا ئے گا۔انکا کہنا تھا کہ ایک شخص کی کرپشن چھپا نے کیلئے توہین عدالت کی جا رہی ہے لیکن سپریم کو رٹ حکومت کی کرپشن کے آ گے دیوار بن کر کھڑی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ حکمران سوئٹرز لینڈ سے سارا پیسہ واپس لے آ ئے تو سا را مسئلہ حل ہو جا ئے گا ۔