سونا ایک مرتبہ پھر 50,000روپے کا ہوگیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ کردیاگیاہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت50,000روپے ہوگئی ہے ۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 37.90ڈالر اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد فی اونس قیمت 1286.20ڈالر ہوگئی ہے ۔ عالمی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگاہوگیا۔857روپے اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 42,857روپے ہوگئی ہے ۔