پنجاب میں خسرے سے دو بچے انتقال کرگئے ،مزید102بچے ہسپتال منتقل

پنجاب میں خسرے سے دو بچے انتقال کرگئے ،مزید102بچے ہسپتال منتقل
پنجاب میں خسرے سے دو بچے انتقال کرگئے ،مزید102بچے ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں خسرے سے متاثرہ مزید دو بچے انتقال کرگئے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 102بچوں کو ہسپتال داخل کرایاگیاہے ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق فیصل آباد اور شیخورہ میں خسرے سے متاثرہ دوبچے انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد187ہوگئی ہے ۔ بتایاگیاہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں فیصل آباد کی دو ماہ کی نوراللہ اور شیخوپورہ کا ایک سالہ گلفام شامل ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں خسرے سے متاثرہ مزید 102بچے ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد5,749ہوگئی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -