ن لیگ کا ایک اور ”شیر“ آ گیا، لیڈی ڈاکٹر پر تشدد

ن لیگ کا ایک اور ”شیر“ آ گیا، لیڈی ڈاکٹر پر تشدد
ن لیگ کا ایک اور ”شیر“ آ گیا، لیڈی ڈاکٹر پر تشدد

  

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عارف سندھیلہ نے جانوروں کیلئے ادویات فراہم نہ کرنے پر مبینہ طورپر خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کو موبائل فون دے مارا۔جیونیوز کے مطابق لیڈی ڈاکٹر ثناجبین اپنا تبادلہ رکوانے کیلئے عارف سندھیلہ کے گھر آئیں ، وہاں عارف سندھیلہ طیش میں آگئے ،مویشیوں کیلئے ادویات نہ ملنے پر ناراض تھے اور ثناءجبین کو موبائل دے مارا۔ دنیا نیوز کے مطابق ثناءجبین کاکہناتھاکہ عارف سندھیلہ اُن پر بری نظر رکھتاہے ، سندھیلہ کے جانوروں کیلئے وہ اپنی تنخواہوں سے ادویات دے رہی ہیں ۔لیڈی ڈاکٹر کا کہناتھاکہ جانوروں کیلئے ادویات نہ ملنے پر ناراض تھے اورگھر بلاکر تشددکانشانہ بنایاجس پر وہ قانونی کارروائی کررہی ہیں ۔ عارف سندھیلہ نے تشدد کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اُنہوں نے کوئی تشددکیا اور نہ ہی موبائل مارا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -