بگٹی قبائل کیخلاف اسلام آبادمیں مقدمہ درج

بگٹی قبائل کیخلاف اسلام آبادمیں مقدمہ درج
بگٹی قبائل کیخلاف اسلام آبادمیں مقدمہ درج

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں بگٹی قبائل کے 134افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گذشتہ کئی ماہ سے نیشنل پریس کلب کے باہربگٹی قبائل دھرنادیئے ہوئے ہیں ، گذشتہ رات ایک شخص نے ہوٹل سے موبائل فون اُٹھالیااور ہوٹل مالک کے شورکرنے پر بگٹی قبائل کے درجنوں افراد نے حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ کی ۔ تشدد سے تین دکاندار زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے تشدد اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں 134افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف -