ریلوے کاسکریپ ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچانے کا انوکھاطریقہ۔ ۔ ۔

ریلوے کاسکریپ ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچانے کا انوکھاطریقہ۔ ۔ ۔
ریلوے کاسکریپ ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچانے کا انوکھاطریقہ۔ ۔ ۔

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ ریلوے کے مافیا نے ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے انوکھاطریقہ ایجاد کرلیاہے جس کے تحت جی ایس ٹی ، انکم ٹیکس اور پرافٹ کی مدمیں سکریپ کے ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچایاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق ماضی میں خریدے گئے سکریپ پر ٹھیکیدا ر خود تمام ٹیکس اداکرتے تھے لیکن اس مرتبہ مافیا نے تمام ٹیکسوں سے ٹھیکیدار کو مستثنیٰ قراردیتے ہوئے خود ٹیکس اداکردیئے ہیں جبکہ مارکیٹ ریٹ سے سستے داموں سکریپ فروخت کیاگیا۔ بتایاگیاہے کہ کاپر مارکیٹ ریٹ سے 169روپے فی کلوگرام ، ایلومینیم45روپے،گارڈر تیرہ روپے پچہتر پیسے ،ایکسل 10 روپے اوراینگل چودہ روپے فی کلوگرام سستے بیچے گئے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -