پی سی بی نے ایمپائرز کے خلاف ضابطہ اخلاق تیار کر لیا

پی سی بی نے ایمپائرز کے خلاف ضابطہ اخلاق تیار کر لیا
پی سی بی نے ایمپائرز کے خلاف ضابطہ اخلاق تیار کر لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایمپائرز اور میچ آفیشلز کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا ہے جس کے مطابق کرپشن میں ملوث ایمپائرز 1 سے 15 سال تک نااہل ہو سکتے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق کھیل کی شہرت خراب کرنے والے ایمپائر پر 3 سے 8 سال کی سزا ہو سکے گی جبکہ گراﺅنڈ کنڈیشن، پچ رپورٹ اور کھلاڑیوں کے نام بتانے پر 5 سے 15 سال تک نااہل ہو سکتا ہے۔ ایمپائر یا ریفری پر میڈیا سے بات کرنے اور سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر استعمال کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔ کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسانے والے ایمپائرز پر 5 سے 15 سال پابندی ہو گی۔

مزید :

کھیل -