عدالت میں پیشی پر لائے گئے تین دہشت گرد فرار

عدالت میں پیشی پر لائے گئے تین دہشت گرد فرار
عدالت میں پیشی پر لائے گئے تین دہشت گرد فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی پر لائے گئے تین دہشت گرد احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے، تینوں دہشت گردوںکے خلاف اغواءبرائے تاوان اور قتل کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد عمار، ارسلان اور زبیر کو پیشی پر عدالت لایا گیا تھا جہاں سے واپسی پر جب انہیں لاک اپ میں بند کیا جا رہا تھا تو وہ ہتھکڑیاں چھڑا کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ارسلان اور عمار کاتعلق گینگ وار سے بتایا جاتا ہے جبکہ تینوں ملزموں کے خلاف اغواءبرائے تاوان اور قتل کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

مزید :

کراچی -