جنوبی افغانستان میں دو الگ الگ دھماکے ، دوپولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق

جنوبی افغانستان میں دو الگ الگ دھماکے ، دوپولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں ...
جنوبی افغانستان میں دو الگ الگ دھماکے ، دوپولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں سڑک کنارے نصب بموں کے دوالگ الگ دھماکوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان عمرزواک نے بتایاکہ جمعرات کی صبح پہلادھماکہ اس وقت ہوا جب ضلع نادعلی میں ایک کار سٹرک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں تین شہری جاں بحق ہوگئے ۔بتایاگیاہے کہ پہلے دھماکے کی جگہ پر پولیس اہلکار جارہے تھے کہ دوسرا دھماکہ ہوگیاجس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ ہلمند کے دارلحکومت لشکر گڑھ میں ایک اور دھماکے میں افغان نیشنل آرمی کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔

مزید :

بین الاقوامی -