ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی یاد تازہ کر دی

ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی یاد تازہ کر دی
ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی یاد تازہ کر دی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کے وعدوں کے باوجود سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ جاری ہے اور ملک بھر کے بیشتر شہروں میں افطار کے وقت بجلی غائب ہونے کے باعث روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور کے بیشتر علاقوں میں شام 6 سے 7 بجے کے دوران بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے افطاری کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے گزشتہ روز ایک بیان میں واضح طور پر کہا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ واضح طور پر کم ہو جائے گی جبکہ سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے روزے ہی مسلم لیگ ن کی حکومت نے پیپلز پارٹی کے دور کی یاد تازہ کر دی جب سحر و افطار کے دوران خصوصی طور پر لوڈشیڈنگ کی جا تی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -