عوام منظم انداز سے الطاف حسین کے حق میں آواز اٹھائیں :ایم کیو ایم

عوام منظم انداز سے الطاف حسین کے حق میں آواز اٹھائیں :ایم کیو ایم
عوام منظم انداز سے الطاف حسین کے حق میں آواز اٹھائیں :ایم کیو ایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ بی بی سی پر الطاف حسین کی بات غلط انداز میں پیش کی گئی جس سے لگتا ہے کہ ہمارے خلاف منظم سازش کا آغاز ہو چکا ہے ۔نائن زیرو میںرابطہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسے پروگرام سے کارکنوں کا الطاف بھائی 'پر اعتماد ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ ایم کیو ایم کے خلاف منفی پر و پیگنڈا کیا جا رہا ہے لیکن کار کن صبر و تحمل کا مظاہرہ کر یں ۔الطاف حسن پر کل بھی اعتماد تھا اور آج بھی ہے اور ایسے پروگرام سے الطاف حسین پر اعتماد بڑھتاہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد سے جورشتہ تھا وہ قائم رہے گا ۔ عوام اپنی آواز جمہوری انداز میں ہر فورم پر اٹھائیں کیو نکہ ایم کیو ایم پرامن اور جمہوری جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ بی بی سی کے پروگرام میں الطاف حسین کی تقریر کے متعدد حصے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کئے گئے اور ہم اس عمل کی مذمت کر تے ہیں۔

مزید :

کراچی -