دہشت گردی میں تیزی آگئی ہے : خورشید شاہ

دہشت گردی میں تیزی آگئی ہے : خورشید شاہ
دہشت گردی میں تیزی آگئی ہے : خورشید شاہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت،اپوزیشن اور اداروں کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ صدر آصف زراری کے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی ملک میں دہشت گردی میں تیزی آگئی ہے جو تشویشناک ہے، دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے حکومت سمیت تمام سیاسی قوتوں اور قومی سلامتی کے اداروں کو متحرک ہوکرکام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلال شیخ کے قتل کے ذریعے دہشت گردوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو پیغام دیا ہے لیکن ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پیپلزپارٹی کے جیالوں کو نشانہ بنا کر سیاسی کارکن کو خوفزدہ نہیں کرسکتے۔

مزید :

کراچی -