انڈونیشیاءکی جیل میں ہنگامہ آرائی ، دوپولیس اہلکاروں سمیت پانچ ہلاک، دہشتگردوں سمیت 200قیدی فرار

انڈونیشیاءکی جیل میں ہنگامہ آرائی ، دوپولیس اہلکاروں سمیت پانچ ہلاک، ...
انڈونیشیاءکی جیل میں ہنگامہ آرائی ، دوپولیس اہلکاروں سمیت پانچ ہلاک، دہشتگردوں سمیت 200قیدی فرار

  

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاکے شہر میدان میں انتہائی سیکیورٹی والی جیل سے ہنگامہ آرائی کے دوران دہشتگردوں سمیت 200قیدی فرار ہوگئے ہیں جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پولیس ترجمان کے مطابق میدان کی سماٹراجیل میں قیدی پانی اور بجلی کی کمی کے خلاف احتجاج کررہے تھے ، احتجاج پرتشدد ہونے پر قیدی فرارہوگئے ، قیدیوں نے جیل محافظوں پر حملہ کرکے بیرکوں کوآگ لگا دی ۔ ترجمان کاکہناتھاکہ فرار ہونیوالے تقریباً 200قیدیوں میں 15دہشتگردبھی شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران تین قیدی اور دوپولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -