الطاف حسین کو الزام ثابت ہونے سے پہلے قصور وار ثابت کیا جا رہا ہے:حیدر رضوی

الطاف حسین کو الزام ثابت ہونے سے پہلے قصور وار ثابت کیا جا رہا ہے:حیدر رضوی
الطاف حسین کو الزام ثابت ہونے سے پہلے قصور وار ثابت کیا جا رہا ہے:حیدر رضوی

  

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے بارے میں لگائے الزامات ابھی عدالت میں ثابت نہیں کئے گئے لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم کو قصور وار ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو حیرت کا باعث ہے اور ایسا صرف ایم کیو ایم کے بارے میں ہی ہو تاہے ۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار بی بی سی پر واضح طورپر کہہ چکے ہیں کہ ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں ملوث نہیں ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتل گرفتارہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے اوپرلگائے گئے الزامات کا دفاع عدالت میں کرے گی اور بہت سے لوگوں کی ایم کیو ایم کے بارے میں خبر بننے کی خواہشات دل میںرہ جائیں گی۔

مزید :

قومی -