بھارت اپنی سرحدوں کا تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ‘پاکستان نہیں بھارت کا وزیر دفاع ہوں : منوہر پاریکر

بھارت اپنی سرحدوں کا تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ‘پاکستان نہیں بھارت کا ...
بھارت اپنی سرحدوں کا تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ‘پاکستان نہیں بھارت کا وزیر دفاع ہوں : منوہر پاریکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنو (اے این این) وزیر دفاع خواجہ آصف کے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ بھارت اپنے سرحدی تحفظ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کچھ چیزیں راز ہوتی ہیں۔ ہر سوال کا جواب دینا ضروری نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاریکر نے کہا کہ میں پاکستان کا نہیں بھارت کا وزیر دفاع ہوں۔ بھارت کے پاس اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنا سکے۔ ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پر اقوام متحدہ میں پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے پر چین کے ویٹو کرنے کے سوال پر بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ یہ معاملہ وزارت خارجہ اور وزیراعظم نریندرمودی سے متعلق ہے۔ مستقبل میں میانمار طرز کے امکان پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاریکر نے کہاکہ کچھ چیزیں راز ہوتی ہیں انہیں شیئر نہیں کیا جا سکتا۔