ہینگر صرف کپڑے لٹکانے کے کام ہی نہیں آتے، جانئے انتہائی دلچسپ اور حیرت انگیز فوائد جن کا آپ نے کبھی نہیں سوچا
لندن(نیوزڈیسک)ہم ہینگر کا استعمال کپڑے لٹکانے کے لئے کرتے ہیں لیکن اس سے کئی ایسے کام بھی لیے جاسکتے ہیں جن کا آج تک آپ نے سوچا بھی نہ ہوگا۔آئیے آپ کو ان کاموں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
سستے پلاسٹک کے ہینگر کو مہنگے ہینگر میں تبدیل کریں
اگر آپ کے کپڑے سستے پلاسٹک کے ہینگر سے پھسل جاتے ہیں تو پریشان نہ ہوں بلکہ ہینگر کے اوپر والے دونوں حصوں پر گلو لگا لیں۔دو سے تین دائیں اور دو سے تین ہی بائیں طرف glueکے قطرے ڈالیں اور انہیں اچھی طرح خشک ہونے دیں۔اب آپ کے کپڑے نہیں پھسلیں گے۔
ٹوٹے ہینگر کو کلپ بنائیں
اگر آپ کا ہینگر ٹوٹ گیا ہے تو اسے پھینکنے کی بجائے اس کے اوپر والے حصے کو کلپ میں تبدیل کردیں اور بآسانی استعمال کریں۔
مزید پڑھیں:آ پ مانیں یا نہ مانیں لیکن آج تک آپ غلط طریقے سے لہسن ہانڈی میں ڈالتے آئے ہیں ،بھر پور فوائد حا صل کرنے کیلئے درست طریقہ جانئے
پیپر ٹاول رول لٹکانے کے لئے
اپنے ہینگر کو نیچے سے توڑ کر اس میں آپ بآسانی پیپر ٹاول رول لٹکا سکتے ہیں۔
ٹن پیک کے ڈھکن کا استعمال
اگر آپ ٹن پیک کے ڈھکن کو ہینگر میں ڈال دیں اور اس میں ایک اور ہینگر ڈالیں تو آپ اس طرح تین سے چار ہینگر ایک دوسرے سے جوڑتے ہوئے کئی کپڑے چھوٹی سی جگہ میں لٹکا سکتے ہیں۔
کمپیوٹر کے ساتھ کاغذلٹکائیں
ہینگر کے ایک طرف کلپ کو کمپیوٹرسے جوڑیں اور دوسری طرف کاغذ رکھ کر اب آپ بآسانی ٹائپ کرسکتے ہیں اور بار بار پڑھنے کے لئے نیچے دیکھنے کی بھی ضرورت نہیں۔
مزید پڑھیں: کیا انڈے فریج میں رکھنا بہتر ہے یا فریج سے باہر؟وہ بات جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائی
کپڑوں کو ہینگر کے نشان سے محفوظ رکھیں
اگر آپ کپڑوں پر ہینگر کے نشان سے بچنا چاہتے ہیں تو اوپر کی طرف فوم درمیان سے کاٹ کر چڑھا دیں۔اب کپڑے لٹکاتے ہوئے آپ کو پریشانی نہیں ہوگی۔
کک بک ٹانگنے کے لئے
اگر آپ کو اپنی کک بک کو باورچی خانے میں رکھنے پر مسئلہ درپیش ہے تو آپ ہینگر پر دو کلپ لگا کراسے ٹانگ سکتے ہیں۔