برطانوی فوج کے نئے قوانین، خواجہ سراء اب اگلے محاذ پر لڑ سکیں گے

برطانوی فوج کے نئے قوانین، خواجہ سراء اب اگلے محاذ پر لڑ سکیں گے
برطانوی فوج کے نئے قوانین، خواجہ سراء اب اگلے محاذ پر لڑ سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(اے این این)برطانوی فوج نے نئے قوانین متعارف کرادئیے جن کے تحت برطانوی فوج میں بھرتی شدہ ایسے ہیجڑے جو مردپیداہوئے لیکن بعد ازاں مردانہ خصوصیات کھو بیٹھے وہ اگلے محاذپر انفنٹری فوج میں جوانوں کے شانہ بشانہ لڑسکیں گے۔ نئے قوانین اگلے سال سے نافذ العمل ہوں گے۔
برطانو ی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اینڈریو گریگوری نے اسے انتہائی دلچسپ کیس قراردیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ایسی نوبت تو نہیں آئی لیکن وقت آنے پر برطانوی فوجی ہیجڑے جو مرد پیداہوئے وہ فرنٹ لائن پر لڑ سکیں گے۔
برطانوی فوج میں خواتین کے اگلے محاذ پر لڑنے اور مسلح یونٹوں میں فرائض سرانجام دینے پر پابندی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ برطانوی فوج میں خواتین ہیجڑے نہیں ہیں تاہم فوج میں ہم جنس پرستوں کی کافی تعداد ہے۔برطانیہ کی فوج کو دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہم جنس پرست فرینڈلی فوج قراردیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -