شمالی کوریاکے سربراہ کم جونگ اُن نے چار سالوں میں 70 سرکاری عہدیداروں کو تختہ دار پر لٹکا دیا

شمالی کوریاکے سربراہ کم جونگ اُن نے چار سالوں میں 70 سرکاری عہدیداروں کو تختہ ...
شمالی کوریاکے سربراہ کم جونگ اُن نے چار سالوں میں 70 سرکاری عہدیداروں کو تختہ دار پر لٹکا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ ؍ سیؤل (اے این این) شمالی کوریاکے رہنماء کم جونگ اُن اپنے والد سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئے جنہوں نے 4 سالوں میں 70 سرکاری عہدیداروں کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔
ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریاکے سربراہ کم جونگ ان ملک میں دہشت کی علامت بن چکے ہیں، جنوبی کوریا کے حکا م کا کہناہے کہ کم جونگ ان 2011ء میں عنان حکومت سنبھالنے کے بعد سے لے کر اب تک 70سرکاری عہدیداروں کو تختہ دار پر لٹکا چکے ہیں جو ان کے آمر والد کی حکومت میں خونریزی سے کئی گنا زیادہ ہے۔
جنوبی کوریاکے وزیر خارجہ ین بیونگ سے نے سیؤل میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ شمالی کوریا کے موجودہ آمر کم جونگ ان نے صرف چارسال کے دور حکومت میں 70پھانسیاں دے کر اپنے والد کم جونگ دوم کی عنان حکومت کے پہلے سال میں 10پھانسیوں کو بھی پیچھے چھوڑ کر خونریزی میں مات دے دی۔