نیب سپریم کورٹ کے دباﺅ میں فیصلے کر رہی ہے : ایاز صادق

نیب سپریم کورٹ کے دباﺅ میں فیصلے کر رہی ہے : ایاز صادق
نیب سپریم کورٹ کے دباﺅ میں فیصلے کر رہی ہے : ایاز صادق

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب کی جانب سے پیش کردہ کرپشن رپورٹ کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نیب سپریم کورٹ کے دباﺅ میں فیصلے کر رہی ہے ۔

لاہور میں افطار پارٹی کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نیب مخصوص لوگوں کا احتساب کر رہی ہے لیکن احتساب سب کا ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے اور اسے غیر جانبدار رہتے ہوئے تحریک انصاف سمیت پر سیاسی جماعت کا احتساب کرنا چاہیئے کیونکہ پاکستان میں رہنے والا کوئی بھی شخص قانون کے دائرے سے باہر نہیں ہے ۔

مزید : لاہور