گاؤں والوں نے مردہ سانپ کا پیٹ کاٹ ڈالا، اندر سے کیا نکلا؟ کوئی بھی تصور نہ کرسکتا تھا

گاؤں والوں نے مردہ سانپ کا پیٹ کاٹ ڈالا، اندر سے کیا نکلا؟ کوئی بھی تصور نہ ...
گاؤں والوں نے مردہ سانپ کا پیٹ کاٹ ڈالا، اندر سے کیا نکلا؟ کوئی بھی تصور نہ کرسکتا تھا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اژدھے عام طور پر جنگلی سور، ہرن، چھوٹے مگرمچھوں اور دیگر ایسے ہی جانوروں کو ہی اپنا شکار بناتے ہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس اژدھے نے وہ کون سی چیز نگل لی جس نے اس کی جان ہی لے لی۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دیہاتی علاقے میں دیہاتیوں نے ایک مرا ہوا اژدھادیکھاجس کا پیٹ درمیان میں سے پھولا ہوا تھا۔ دیہاتیوں کو خیال آیا کہ اس نے ضرور کوئی ایسی چیز کھائی ہے جس کی وجہ سے یہ مر گیا ہے، انہوں نے معلوم کرنے کے لیے کہ اس نے کیا چیز کھائی ہے، مردہ اژدھے کا پیٹ چاک کر دیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے پیٹ میں ایک اور اژدھا موجود تھا۔ اژدھے نے ایک اور اژدھے کو نگل لیا تھا جس کی وجہ سے اسے جان سے ہاتھ دھونے پڑے۔ دیہاتیوں نے اژدھے کا پیٹ چاک کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی جو بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس