آن لائن محبت کے پیچھے نوجوان امریکی لڑکی نے گھر والوں کو دھوکہ دے کر مراکش کیلئے فلائٹ پکڑلی اور پھر۔۔۔

آن لائن محبت کے پیچھے نوجوان امریکی لڑکی نے گھر والوں کو دھوکہ دے کر مراکش ...
آن لائن محبت کے پیچھے نوجوان امریکی لڑکی نے گھر والوں کو دھوکہ دے کر مراکش کیلئے فلائٹ پکڑلی اور پھر۔۔۔

  

ہارڈ فورڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکے اور لڑکیوں میں سوشل میڈیا پر استوار ہونے والے تعلقات کے متعلق اکثر خبریں آتی رہتی ہیں جن میں کوئی خاتون اپنے سوشل میڈیا فرینڈ سے ملنے کسی دوسرے ملک کا سفر کرتی ہے اور خطرات سے دوچار ہو جاتی ہے۔ گزشتہ دنوں ایسی ہی ایک برطانوی خاتون بھارت میں اپنے دوست سے ملنے آئی لیکن موسم کی شدت کے باعث موت کے منہ میں چلی گئی۔ ایسی ہی ایک خبر امریکی ریاست کنیٹی کٹ سے آئی ہے جہاں ایک لڑکی والدین سے چوری اپنے فیس بک فرینڈ سے ملنے مراکش چلی گئی۔

17سالہ رابیکا آرتھر اپنی والدہ کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔ کاسابلانکا ایئرپورٹ پر اس نے اپنی ماں کو دھوکا دیا اور کہا کہ وہ اپنی ایک دوست سے ملنے کیلیفورنیا جا رہی ہے۔ بعد میں پولیس کے تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ کاسابلانکا ایئرپورٹ سے اس نے کیلیفورنیا کی بجائے مراکش کے لیے فلائٹ پکڑ لی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رابیکا مراکش میں اپنے فیس بک فرینڈ ایل اڈالا کو ملنے گئی ہے۔ مراکش کے اس الاڈا نامی لڑکے نے گزشتہ جنوری سے اپنے فیس بک سٹیٹس میں لکھا ہوا ہے کہ اس کا رابیکا کے ساتھ تعلق ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رابیکا کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے کیونکہ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ یہ شخص اصلی ہے یا اس نے فیک اکاؤنٹ بنا رکھا تھا۔

رابیکا کے مراکش جانے کے بعد کچھ عرصہ تک رابطہ نہ ہونے پر اس کی والدہ نے پولیس میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔ معاملے کی نزاکت کے پیش نظر ہوم لینڈ سکیورٹی اور ایف بی آئی کو اس کیس میں پولیس کی مدد کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس