عرب ریاست میں خوفناک حادثہ، 180 کلومیٹر فی گھنٹہ پر سفر کرتی کار 3 افراد کی جان لے گئی لیکن ڈرائیور کی عمر کتنی کم تھی؟ جان کر آپ سوچ بھی نہیں سکتے

عرب ریاست میں خوفناک حادثہ، 180 کلومیٹر فی گھنٹہ پر سفر کرتی کار 3 افراد کی جان ...
عرب ریاست میں خوفناک حادثہ، 180 کلومیٹر فی گھنٹہ پر سفر کرتی کار 3 افراد کی جان لے گئی لیکن ڈرائیور کی عمر کتنی کم تھی؟ جان کر آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ کے علاقے خورفقان میں ایک خوفناک کارحادثے میں 3لڑکے جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق کار کو 14سالہ لڑکا 180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑا رہا تھا، کاربے قابو ہوکرفٹ پاتھ سے ٹکرائی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی ایک درخت سے جا لگی۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ کار دو حصوں میں تقسیم ہو گئی اور اس کے پرزے بکھر گئے۔ کار میں 6لڑکے سوار تھے، ڈرائیور سمیت 3لڑکے شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی عمریں 10اور 16سال کے درمیان تھیں۔

پولیس حکام نے گلف نیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا۔ لڑکے نے اپنے والد سے چوری گھر سے کار نکالی اور دوستوں کو ساتھ لے کر شہر میں گھومنے نکل پڑا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی لاشیں آدھے گھنٹے تک سڑک پر پڑی رہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس