سنٹرل کنٹریکٹ ، قومی کرکٹ بورڈ نے 31 کھلاڑیوں کی فہرست طلب کر لی

سنٹرل کنٹریکٹ ، قومی کرکٹ بورڈ نے 31 کھلاڑیوں کی فہرست طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کے لیے 31 کھلاڑیوں کی فہرست طلب کر لی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نئے کنٹریکٹ میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو اے کیٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ دیگر کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی کرکٹ بورڈ نے اہم تبدیلیاں کی ہیں جن میں وہاب ریاض ایک درجہ ترقی سے سی کیٹیگری سے بی میں آ گئے ہیں جبکہ سعید اجمل اور جنید خان ایک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ اے کیٹیگری سے بی میں آ گئے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سال کے کنٹریکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی عمر گل ، عبدالرحمان ، ناصر جمشید ، رضا حسن اور شرجیل خان کو فارغ کر دیا ہے اور انہیں اس سال ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔ واضح رہے پی سی بی کا ایک سالہ کنٹریکٹ رواں ماہ سے شروع ہو جائے گا ۔

مزید :

کھیل -